آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفان کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔