Sharjeel Memon

سائفر کیس کا فیصلہ قومی رازوں سے کھیلنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے، شرجیل میمن

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایک شخص جلسوں میں لہرا لہرا کر سائفر دکھاتا ہے، اس کی آڈیو آتی ہے کہ ہمیں سائفر پر کھیلنا ہے، اس کے باوجود اسے ریلیف دے دیا جاتا ہے، پوچھتا ہوں آخر کیوں؟

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا شیخ مجیب والا بیانیہ واضح کرتا ہے کہ وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا تاریخی قومی بیانیے سے انحراف ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی کی جانب سے شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کے بیانیے کی تصدیق قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتشار، تقسیم اور اداروں سے نفرت کا خطرناک بیانیہ ذہنوں میں ٹھونسا جا رہا ہے۔