ڈیفنس میں کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، بظاہر واقعہ دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتول کی ایمبرائیڈری کی فیکٹری ہے، عمر 60 سال تھی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے وہ شخص زخمی ہو گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ مددگار ون فائیو پر عینی شاہد نے پولیس کو فائرنگ کی اطلاع دی تھی۔