کراچی: گیارہویں کا ریاضی کا پرچہ 20 منٹ قبل آؤٹ

آج گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل آؤٹ ہو گیا، پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس پر آؤٹ ہو کر وائرل ہوا ہے۔

صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک ہو گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔