کراچی میں نوجوانوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی منی پاکستان اورپاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، حکومتیں کراچی کو نظر انداز کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں چار پانچ مہینے میں 800 سے زائد نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، 90 ہزار وارداتیں ایک سال میں ہوئی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں 80 سے 90 فیصد لوگ رپورٹ ہی نہیں کرتے، صرف چھینا جھپٹی کے پانچ چھ سو فیصد زیادہ جرائم ہوتے ہیں، اب سارا قبضہ سسٹم ہے، فارم 47 پر سب موجود ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوکی وہی حکومت ہے جس نے رجیم چینج کی، چلتے ہوئے نظام کو گرایا تھا۔