انٹر کے امتحانات: زولوجی کا پرچہ آؤٹ، سوشل میڈیا پر وائرل

آج صبح کی شفٹ کا زولوجی کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے گروپس میں وائرل کردیا گیا۔

بارہویں جماعت کے حیوانیات کے پرچے کا وقت صبح 9 سے 11 بجے تک مقرر ہے۔

پرسوں  بھی بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو کر وائرل ہو گیا تھا۔