Sharjeel Memon

ایم کیو ایم رہنما پہلے شعلہ بیانی پھر معافی مانگتے ہیں، شرجیل میمن

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پہلے ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، بوری بند لاشیں کون دیتا تھا یہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، غیر قانونی تارکین وطن سمیت بہت سارے چیلنجز کے باوجود کراچی میں کرائم کم ہو رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اور مینڈیٹ کسی سے چھپا ہوا نہیں، پہلے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشیں، ہڑتالیں ہوتی تھیں، پہلے کراچی میں ایک دن میں تیس، تیس لاشیں گرتی تھیں، ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، بھتہ کون لیتا تھا کسی سے چھپا ہوا نہیں، کراچی میں کوئی نوگو ایریا نہیں، کوئی بھی شہری کسی بھی جگہ جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے، ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ اسمبلی اجلاس کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی گئی، ہم کوشش کر رہے ہیں اسٹریٹ کرائم ختم ہو، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔