امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو برنس روڈ کے کھانے پسند آگئے

امریکی قونصل خانہ کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ بلوم کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پہنچے جہاں انہوں نے مشہور نہاری، کباب، ربڑی کھائی اور چائے بھی پی۔

ترجمان امریکی  قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ بلوم برنس روڈ کے کھانوں کے ایسے دلدادہ ہوئے کہ انہوں نے کراچی شفٹ ہونے کا کہہ دیا۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کراچی میں کھانے ایسے مزیدار ہیں، میں نے فیصلہ کر لیا ہے اب سے کراچی شفٹ ہو رہا ہوں۔

امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ برنس روڈ پر موجود لوگوں نے ڈونلڈ بلوم سے ملاقاتیں کی۔