کراچی میں انٹر کے امتحانات جاری، دفعہ 144 نافذ

آج صبح پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کا فزکس کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے کہا ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران موبائل فون لانے پر ضبط کرلیا جائے گا۔