سندھ حکومت خواتین اور طلبہ کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کریگی

ایم ڈی اسمال انڈسٹریز ثروت فہیم نے بتایا ہے کہ ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر گڈاپ میں کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح عید کے بعد وزیرِ صنعت و تجارت سندھ کریں گے۔

ایم ڈی اسمال انڈسٹریز ثروت فہیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواتیں اور طلبہ کو کمپیوٹر، سلائی، فائن آرٹس، گرافک ڈیزائننگ اور اسپورٹس کے کورس کرائے جائیں گے۔