Governor House

گورنر ہاؤس سندھ میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا انتظام

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام پاک، بھارت میچ دیکھنے کے لیے گورنر ہاؤس آئیں، شہریوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام ہے۔

گورنر ہاؤس میں میچ دکھانے کے لیے 3 بڑی اسکرینیں لگادی گئی ہیں جبکہ 5 ہزار جھنڈے بھی تیار ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم آج بھارت کے خلاف جان لڑادے گی، قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔