سی و یو پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

سی ویو کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا کے مطابق سی ویو پر ملزمان شہری سے موبائل فون چھین رہے تھے کہ شاہین فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھاکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔