فرسٹ ایئر انگلش کا پرچہ آج آؤٹ

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

آج ہونے والا فرسٹ ایئر کا انگلش کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

انٹر بورڈ ذرائع کے مطابق صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔