پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 390 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج بازار میں سوا 37 کروڑ شیئرز کے سودے 11.65 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار754 ارب روپے ہے۔