کراچی میں ایک اور ناحق خون بہادیا گیا

ایک اور شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا

شاہ لطیف تھانے کی حدود میں باقر نامی شخص موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ مقتول باقر دکاندار ہے، واقعہ کے وقت دکان پر موجود تھا۔

مقتول باقر علی قائد آباد ندی کے قریب حمل گوٹھ کا رہائشی تھا ۔

کراچی میں ہر روز سینکڑوں اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی چوری کے ساتھ ساتھ خونی وارداتوں نے شہریوں کا سکون برباد کر دیا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کا عروج ختم نہ ہونے والا عمل بن کر رہ گیا۔ ایسی صورتحال میں حکومت سندھ اور کراچی پولیس کی نااہلی کھل کر سب کے سامنے ہے ۔ شہر قائد پر ڈاکوؤں کا راج ہو کر رہ گیا ہے ۔ پولیس کرمنلز کے خلاف کاروائی کرنے میں عملاً ناکام ہو کر رہ گئی ہے ، بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ پولیس لٹیروں کی سہولت کار یا براہ راست لوٹ مار میں ملوث ہوتی ہے ۔