پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا

حکومت نے وفاقی بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے جس میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

بجٹ 2024-25 کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 50 سے بڑھا کر 75 کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔