اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نئے ریکارڈ بنا ڈالے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں ریکارڈ 3 ہزار 410 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ریکارڈ اضافے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 349 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔