عیدالاضحیٰ پر تمام ٹاؤنز کو آن بورڈ لے لیا گیا۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں سڑکوں پر نہ پھینکیں، بلکہ بیگ میں بند کر کے مقررہ جگہوں پر رکھیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ شہر کی صفائی کے لیے سب مل کر کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر شہر کی خدمت کرے۔