اسٹیل ملزکو نجکاری فہرست سے ہٹا کر سندھ حکومت کے حوالےکردیا ہے: وزیر صنعت و پیداوار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نےکہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری فہرست سے ہٹا دیا ہےکیونکہ اس کی نجکاری ہو نہیں رہی، اسٹیل ملز اب سندھ حکومت کو دے دی گئی ہے اسے وہی چلائیں گے ۔

سینیٹ وقفہ سوالات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری فہرست سے ہٹا دیا ہےکیونکہ اس کی نجکاری ہو نہیں رہی، اب اس کے 1500 ایکڑ پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنا رہے ہیں، چین اپنی انڈسٹری وہاں ری لوکیٹ کرنا چاہتا ہے، چین سمیت مزید ممالک اس میں اپنی فیکٹری لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

رانا تنویر نےکہا کہ اسٹیل ملز کی 750 ایکڑ زمین سندھ حکومت کو مل گئی ہے، سندھ حکومت اب نئی اسٹیل مل لگائےگی یا اسی کو بحال کرےگی۔ اسٹیل ملز اب سندھ حکومت کے پاس ہی ہے وہی چلائیں گے۔