ہائیڈرینٹس کی کمائی ڈبل ہوگئی

کراچی والے پانی کو ترس گئے، دوسری جانب ہائیڈرنٹس کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق جدید طرز کے مینجمنٹ سینٹر قائم ہونے کے بعد ہائیڈرنٹس سیل کی سالانہ آمدنی میں مجموعی طور پر 68 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ جولائی 2023 سے مئی 2024 تک آمدنی ایک ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے تک پہنچ گئی جب کہ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک سرکاری ہائیڈرنٹس کی آمدنی 99 کروڑ 77 لاکھ روپے تھی۔