سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ۔

کے الیکٹرک کے 1 ارب 70 کروڑ روپے واجبات نہ دینے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی منقطع ہوگی، اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کردیا گیا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 8 خط لکھے جاچکے مگر وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہیں ہوئے، فیصلہ کیا گیا ہے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک نے خط میں لکھا ہے کہ 2019ء میں حکومت سندھ نے تمام واجبات اور نئے بل ادا کرنے کا کہا تھا، محکمہ توانائی کو بجلی کے بل اور واجبات ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

کےالیکٹرک نے خط میں 64 صوبائی محکموں و اداروں کی فہرست شامل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *