FBR

نان فائلرز کے بجلی و گیس کنکشنز بھی منقطع کیے جائیں گے، چیئرمین ایف بی آر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔ اس دوران چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ نان فائلرز کی بجلی و گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنیٰ ہوگا۔

امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشنز بھی منقطع کیے جائیں گے۔