Police

پان کی دکان میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

آئی جی سندھ نے کراچی میں ڈی ایس پی ظفر جاوید کو معطل کردیا۔

ڈی ایس پی ظفر جاوید بیٹے سمیت پان کی دکان میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو اس معاملے میں انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے کو 15 دن میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔