بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے معرکہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی سلطنت زمیں بوس کرکے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عید پر بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کیلئے اور حجاج کرام فارم 47 والی حکومت کے خاتمے کیلئے دعا کریں۔

بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں۔