Edhi

کلفٹن بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

کراچی کے کلفٹن بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں تقریباً 3 روز پرانی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارک کے اندر ایک تالاب موجود ہے جس کے کنارے سے لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔