Firing

سی ویو کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی کے تفریحی مقام سی ویو کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کی شناخت امیر زادہ، جان سمین اور راہ گیر عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی راہ گیر عرفان کے بیان کے مطابق دونوں گروہوں میں جھگڑا ڈانس کرنے پر ہوا، واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔