Police

صنعتکار آصف بلوانی کے قتل میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے ….!!!!

ایس ایس پی ساوتھ ساجد امیر سدوزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 13 جون ڈیفنس قیوم آباد کٹ کے قریب پولیس اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا جو بعد میں دوران علاج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت شیر علی اور ذوالفقارکے نام سے کی گئی، ہلاک ملزم صنعتکار آصف بلوانی کے قتل میں ملوث تھے۔

صنعت کار آصف بلوانی کو4 جون کو ڈیفنس فیز 2 میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔