کراچی کے مضافات میں کل بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مضافات میں 22 یا 23 جون کو بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں سپرہائی وے اور اس کے اطراف میں بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق پنجاب اور کشمیر میں مون سون کا آغاز 29 یا 30 جون سے ہو سکتا ہے۔