Edhi

باراتیوں کی بس الٹ گئی، خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی

شارع فیصل پی اےایف بیس کے قریب باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، باراتیوں کی بس گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں الٹی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ 10 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دیگر کئی افراد معمولی زخمی ہوئے۔