Shahbaz Sharif

جس وژن ’عزم استحکام‘ کا اعلان کیا جارہا ہے، اسے غلط سمجھا جارہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حال ہی میں جس وژن عزم استحکام کا اعلان کیا جا رہا ہے اسے غلط سمجھا جا رہا ہے اور اس کا موازنہ ضرب عضب اور راہ نجات جیسے پچھلے آپریشنز سے کیا جا رہا ہے۔ 

وزیراعظم ہاؤس  کے اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے آپریشن ایسے مقامات پر کیے گئے جو نوگو علاقے بن چکے تھے۔ اس وقت ملک میں ایسے کوئی نو گو ایریاز نہیں ہیں۔