نشے کے عادی مزید 7 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی مزید 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 دنوں میں کراچی میں نشے کے عادی افراد کی ہلاکتیں 17 ہوگئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نشے کے عادی افراد کی لاشیں نیو کراچی، فقیرہ گوٹھ، گلستان جوہر اور لانڈھی سے ملی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 10 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔