کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 42.8، گلستان جوہر میں 43.7 ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 48  سے 50 ڈگری رہا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سے زائد محسوس کی گئی۔