Weather

شدید گرمی میں کیا کریں؟ کیا نہ کریں؟ ماہرینِ صحت نے بتا دیا

کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ہے ، جس کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، پانی ابال کر پیئیں۔

ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ گرم موسم میں شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، گرمی میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں۔

ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ شہری تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق دن 11 بجے تا 3 بجے دوپہر خود کو براہِ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں، اگر گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اس موسم میں او آر ایس اور پانی کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔