لیاقت آباد میں 2 منزلہ پرانی عمارت گرگئی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں 2 منزلہ پرانی عمارت گر گئی۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت میں کوئی بھی رہائش پذیر نہیں تھا، عمارت 2 سال پہلے خالی کرالی گئی تھی۔

لیاقت آباد میں عمارت گرنے کے واقعے کی موبائل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں عمارت کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دو منزلہ عمارت کے گرنے کے بعد ہر طرف دھواں اور دھول پھیل گئی۔

مذکورہ عمارت کو 4 سال قبل ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش قرار دیا تھا۔ 

مخدوش عمارت کے ساتھ واقع پلات پر تعیمرات نہ رکوانے پر بلڈنگ انسپکٹر رضوان خانزادہ کو معطل کردیا گیا۔