Shahbaz Sharif

متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر ہوئے اجلاس میں کہی۔

وزیرِ اعظم نے تھرکول کے حوالے سے حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھرکول پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔