کراچی میں تھانوں کی تعداد کم کر رہے ہیں، ضیا لنجار

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں تھانوں کی تعداد کم کر رہے ہیں اور تھانوں کی حدود کو بڑھا رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ ہم پولیس اسٹیشنز کو بہتر کر رہے ہیں، ہدایت کی ہے خواتین جب تھانوں میں جائیں تو ان کی عزت کی جائے ان کے کام کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جون سے آج تک 650 مقابلے ہوئے ہیں اور 99  جرائم پیشہ مارے گئے، لوگ کہتے ہیں تھانے بکے ہوئے ہیں، ہم جو بیان دیں وہ ذمے داری کے ساتھ دیں۔

وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جس وی لاگر نے یہ بیان دیا وہ خود کرمنل ہے، ہمیں پریشر میں لینے کے لیے وی لاگز کیے جاتے ہیں، ہم کسی وی لاگر سے نہیں گھبراتے، جو بھی ہمارے خلاف لکھنا ہے لکھیں کام میرٹ پر ہوگا، کراچی کا کوئی تھانہ نہیں بکے گا۔