عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہو گی، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی ہر جگہ مظاہرہ کریں گے۔