وزیرِ اعلیٰ سندھ کی سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے وزیرِ توانائی کو سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے سے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

اس موقع پر وزیرِ توانائی سندھ ناصر شاہ نے بتایا کہ نئے مالی سال میں سولرائزیشن کے کام کو تیز کریں گے۔