عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مصروفیات کے باعث جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔