Police

پرانا گولیمار ندی سے شہید پولیس اہلکار کے بیٹے کی لاش ملی

پراناگولیمار ندی سے شہید پولیس اہلکار کے بیٹے کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،تفصیلات کےمطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار غریب نواز کالونی ندی کے قریب سے امان اللہ خان آفریدی کی لاش ملی جسے گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول شہید پولیس اہلکار شکیل کا بیٹا ہے،12سال قبل پولیس اہلکار شکیل کو گینگ وار ملزمان نے شہید کردیا تھا،مقتول امان اللہ خان آفریدی اپنےوالد کے نام کا جعلی آئی ڈی کارڈ بنا کر استعمال کرتا تھا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریکسیو اہلکارں نے موقع پرپہنچ کر لاش کواسپتال منتقل کیا،فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔