murtaza wahab

کراچی میں نالوں کی چوکنگ کی بڑی وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی چوکنگ کی بڑی وجہ ماحول دشمن پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے اپیل کی کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ترک کردیں اور معاشرے کا اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہر نالے میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ بعض مقامات پر بڑے پتھر نالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔