Edhi

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکو ہوٹل میں داخل ہوئے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔