FBR

تاجر دوست اسکیم پر مشاورت: ایف بی آر نے تاجر وفد کو اسلام آباد بلا لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر وفد کو 27 اگست کو اسلام آباد بلا لیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر دوست اسکیم کے کوآرڈینیٹر میڈیا سیل نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے ترمیمی ایس آر او پر مشاورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ویلیوایشن ٹیبل بدلنے یا نظرثانی کا اختیار ایف بی آر کے بجائے کمشنر سطح پر کمیٹیوں کو دینے کی تجویز ہے، ماہانہ انکم ٹیکس سہ ماہی بنیاد پر جمع کرنے کی تجویز ہے۔