Police

عوام کی سہولت کیلئے موبائل اپیلی کیشن کا اجراء کیا جارہا ہے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کےلیے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ موبائل فون ایپ کا اجراء ہنگامی نوعیت کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے کیا جارہا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ ایپلی کیشن کی مدد سے ون ٹچ سے پولیس کو آپ کی لوکیشن کا معلوم ہوگا۔