Rain

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے  پانچواں الرٹ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کراچی کے جنوب سے 120 کلومیٹر دور ہے جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب سے طوفان 180 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عمان کے جنوب مشرق سے طوفان 250 کلومیٹر دور ہے اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 440 کے فاصلے پر ہے۔