Rana Sanaullah

پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مجھے مستقبل قریب میں بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

یہ بات رانا ثناء اللّٰہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، وہ 9 مئی کے واقعات پر آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے، الٹا کہتے ہیں کہ مجھ سے معافی مانگی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نےیہ بھی کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔