Babar Azam

بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی نہ کرنے سے ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کا اشارہ ملا ہے۔

اسی حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے نیا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کا امکان ہے اور بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اس حوالے سے جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں اور کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتفاق پانے پر محمد رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹس کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں۔