Dr Farooq Sattar

حالات یہ ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے نج کاری کا عمل صرف پی آئی اے یا 6 ڈسکوز تک محدود نہیں، حالات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے۔ 

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے دورے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا 9 برسوں میں اسٹیل ملز کے 500 ارب روپے کا نقصان کرانے میں کس کا قصور ہے؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نج کاری لائیو اسٹریم ہوگی۔ 

فاروق ستار نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے بے نظیر بھٹو کے پہلے دور میں ہوئے۔ آئی پی پیز کو چاہیے اپنے منافع میں سے اب کچھ نقصان برداشت کرلیں۔