PTI

کراچی سے پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ

کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روانہ ہوا ہے، قافلے میں بسیں اور سیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کارواں میں مختلف شہروں سے کارکنان شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔