Mohsin Naqvi

کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتانوں سے متعلق فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، کپتانوں سے متعلق معاملات کوچ اور سلیکٹرز پر چھوڑے ہوئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تعمیراتی پروجیکٹ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پویلین اسٹیل کا ہوگا، 31 دسمبر تک مین بلڈنگ تعمیر ہوگی جبکہ 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہو گا اسے مکمل کیا جائے گا۔